شہید مزمل کلب نے شہید عتیق کلب کو 4 -0 سے شکست دیدی

Football

Football

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کلمت اسٹار فٹ بال کلب کے زیر اہتمام کاٹھور کلمتی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے تعاون سے جاری آل ملیر شہید عبداللہ مراد سیون سائیڈ فٹ بال ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچ میں شہید مزمل فٹ بال کلب نے مد مقابل شہید عتیق فٹ بال کلب کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 4-0 سے شکست دیکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

فاتح ٹیم کی جانب سے ریحان ،شاجہان ،اُسامہ اور دنیال نے خوبصورت گول اسکور کئے میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی علاقے کے ممتاز سماجی رہنماء ماسٹر اکبر بلوچ کا دونوں ٹیموں سے تعارف کرایا گیا ۔

اس موقع پر ٹورنامنٹ آرگنائزر ناصر روشن بھی موجود تھے ۔کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض شاجہاں شاہ نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر ناصر روشن اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔