شہید وطن کیپٹن سید جنید ارشد شہید

CAP JUNAID SHAHEED

CAP JUNAID SHAHEED

تحریر : عمر فاروق اعوان ملکہ
اے راہ حق کے شہیدو !! وفا کی تصویرو تمہیں وطن کی ہو ائیں سلام کہتی ہیں شہیدوں اور غا زیو ںکی سر زمین گجرات جسکے ما تھے کا جھومر میجر راجہ عزیز بھٹی شہید نشان حیدر ، میجر شبیر شریف شہید نشان حیدر ، میجر محمد اکرم شہید نشان حیدر ہیں ۔ شہدائے گجرات کی فہرست میں نئے شہید وطن کیپٹن سید جنید ارشد شہید آف رسولپور سیداں جنہوں نے آپریشن ردالفساد کے دوران مادر وطن کو فسا دیوں سے پاک کرنے کے مشن کے دوران صوابی میں دہشتگردوں کا مقا بلہ کرتے ہو ئے پا نچ دہشتگردوں کو انکے انجام تک پہنچا یا اور دہشتگردوں کا مقابلہ کرتے ہو ئے اپنے سا تھی سپا ہی امجدشہیدکے ہمراہ 7ما رچ کو دہشتگردوں کی گو لیاں سینے پر کھا کروطن پر قربان ہو گئے۔

کیپٹن سید جنید ارشد شہید آف رسولپور سیداں کا تعلق پا ک فوج سے وابستہ خا ندان سے ہے ۔ انکے والد محترم سید ارشد حسین شا ہ پاکستان آرمی سے کرنل کے عہدے سے ریٹا ئر ہو ئے ، جبکہ انکے چچا سید محمد حسن شا ہ بھی پاکستان آرمی سے کرنل کے عہدے سے ریٹا ئر ہیں ۔ دو چچا سید امجد حسین شاہ اور سید تصدق حسین شا ہ محکمہ زراعت میں آفیسر ہیں ۔ جبکہ ایک چچا سید اسد حسین شا ہ پاکستان ٹیلی ویژن ہیڈ کو ارٹر اسلام آبادمیں بطو ر کنٹرولر کام کر رہے ہیں۔

شہید کیپٹن سید جنید ارشد آف رسولپور سیداں 4مئی 1992کو پیدا ہو ئے۔ ان کا تعلق سنی سادات گھرانے سے ہے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم پاکستان آرمی کے سکولوں سے حا صل کی ، وہ ملٹری کا لج جہلم سے فا رغ التحصیل تھے ۔ جہا ں سے وہ پی ایم اے لا نگ کو رس کے لیے منتخب ہوئے ۔ اور پی ایم اے لا نگ کو رس 127 کو مکمل کرنے کے بعد پاکستان آرمی میں بطور سیکنڈ لیفٹیننٹ شامل ہو گئے ۔ انکی پوسٹنگ16 ایس پی میڈیم رجمنٹ میں ہوئی جو کہ انکے والد محترم کی بھی یو نٹ تھی ۔کیپٹن سید جنید ارشد شہید آف رسولپور سیداں بہا در اور نڈر تھے ۔ انکے والد محترم کرنل (ر) سید ارشد حسین شاہ کے مطا بق کیپٹن سید جنید ارشد شہید پابند صوم وصلو ة تھے ۔ شہید کی دین سے وابستگی کا اندازہ اس بات سے لگا یا جا سکتا ہے کہ انہوں نے چھوٹی سی عمر میں سال 2015میں فریضہ حج بھی ادا کیا ۔ انہیں مطا لعہ کا بہت شو ق تھا ۔ وہ بہت اچھے فٹبالر بھی تھے ۔ تیراکی انکا شوق تھا۔

CAP JUNAID SHAHEED FUNERAL

CAP JUNAID SHAHEED FUNERAL

انکے والد محترم کے مطا بق انہیں شروع ہی سے پاکستان آرمی میں جا نے کا شو ق تھا ۔ وہ اکثر کہا کرتے تھے کہ فو ج اور شہا دت آپس میں لا زم و ملزوم ہیں ۔ انکے بڑے بھا ئی کیپٹن سید جو اد ارشد بھی پا کستان آرمی میں ایف ایف رجمنٹ میں اپنی خدمات سر انجا م دے رہے ہیں ۔ زمانہ طا لب علمی میں ایک ڈرامہ میں انہوں نے شہید کا کردار ادا کیا تھا ۔ لیکن شہادت انکے چھو ٹے بھا ئی کے مقدر میں تھی جو انہیں مل گئی ۔ سب کی ما ئوں کی طرح شہید کیپٹن سید جنید ارشد کی والدہ کا بھی خواب تھا کہ وہ جلد اپنے بیٹے کے سر پر سہرا سجائیں ۔ لیکن وہ شا دی کا سہرا سجا نے کی بجا ئے شہا دت کا تا ج پہن کر وطن پر قر با ن ہو گئے ۔ اور تھوڑی سی عمر میں ہی بڑوں کی صف میں شامل ہو گئے۔

شہید کی نما ز جنا زہ کے موقع پر بڑے جذبا تی منا ظر تھے ۔ شرکا ء پاکستان زندہ باد ، پاک فو ج زندہ با د کے نعرے لگا رہے تھے ۔ اس مو قع پر شہید کے والد محترم کرنل (ر) سید ارشد حسین شاہ نے اس مو قع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ مجھے اپنے بیٹے کی شہا دت پر فخر ہے اگر میرے دس بیٹے بھی ہوتے توما در وطن کی حفا ظت کے لیے قربان کر دیتا۔ جس دھج سے کو ئی مقتل گیا وہ شان سلا مت رہتی ہے۔۔۔

یہ جان تو آنی جانی ہے اس جان کی کو ئی با ت نہیں شہید کیپٹن سید جنید ارشد کی نما ز جنا زہ کا اجتما ع تا ریخی تھا اہل علا قہ نے اس سے پہلے کسی بھی شخصیت کا اتنا بڑا جنا زہ نہیں دیکھا ۔ نما ز جنا زہ میںسیکیورٹی کے تمام انتظاما ت پاکستان آرمی نے سنبھا ل رکھے تھے۔ سید جنید ارشد شاہ کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا ۔نما ز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت ۔تفصیل کے مطابق آپریشن رد الفساد میں دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے میں شہید ہو نے والے سید جنید ارشد شاہ کی نماز جنازہ ہزاروں سوگواروں کی موجو دگی میں ادا کی گئی۔

CAP JUNAID SHAHEED FUNERAL

CAP JUNAID SHAHEED FUNERAL

نماز جنازہ میں پاک فوج کے اعلی افسران سیاسی، سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔نما ز جنازہ میں جی او سی ظفر ، جی او سی طارق ندیم ،بریگیڈیئر رخساراحمد،سٹیشن کمانڈر کھاریاں ،بریگیڈیئرندیم احمد،بریگیڈیئر دائوداحمد،کرنل وقارحسین،بریگیڈیئر رخسار،کرنل ہاشمی ،کرنل سکندر گھمن،کرنل الطاف ،بریگیڈیئر نسیم، بریگیڈیئر عاشق، میجر فدا،کرنل علی ،کرنل غفور ،کرنل علی ،کرنل واحد ،کرنل ندیم ،بریگیڈیئر زاہد،بریگیڈیئر نیازی،میجر آصف ،کرنل وسیم ،بریگیڈیئر افضل ملک،کیپٹن حسن علی،کیپٹن سید جواد علی ارشد ،جی او سی عطار شاہ،ضلع چیئرمین چوہدری محمد علی تنویر ،ڈاکٹر عابد محمود غوری ،ڈی ایچ او گجرات ڈاکٹر زاہد تنویر ،ڈی ڈی ایچ او سرائے عالمگیر ملک ممتاز اعوان ، ڈاکٹر عابد مجید ، ڈاکٹر محمد عباس ، ڈاکٹر اقبال علوی ، ڈاکٹر محمد اکرم ، سابق ایم این اے ملک محمد جمیل اعوان ،صدر پاکستان پیپلز پارٹی گجرات چوہدری ضیاء محی الدین ،چیئرمین یو سی ملکہ ملک محمد اقبال اعوان ،چیئرمین یو سی بھگوال ملک صفدرحسین اعوان ،وائس چیئرمین ملک زاہدحسین اعوان ،سابق ناظم یوسی ملکہ راجہ عابد حسین ملاگر،سید جعفرحسین شاہ ،سید وقار گیلانی ،پی ٹی وی نیوز فرانس کے بیورو چیف زاہد مصطفی اعوان ،ملک افتخار احمد اعوان ملکہ، ،عمر فاروق اعوان ،محسن ضیاء اعوان صحافی دنیا نیوز،فہد بشیردنیا نیوز ،شفقت عمران 24نیوزکے علاوہ شہید کے عزیزو اقارب سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

شہید کے جنا زہ کی کو ریج کے لیے دنیا ٹی وی اور 24چینل ٹی وی نے اپنی DSNG,sبھیجیں ۔ دنیا نیو ز نے جنا زہ کی لائیو کو ریج بھی نشر کی ۔ پاکستان ٹیلی ویژن نیوز کے بیو رچیف گجرات نو ازش علی اور پاکستان ٹیلی ویژن نیوزفرانس کے بیو رو چیف زاہد مصطفی اعوان نے پا کستان ٹیلی ویژن نیوزکے لیے جنا زہ کی خصوصی طور پر کو ریج کی ۔ شہید کی نماز جنا زہ کے دوران ہلکی ہلکی ابر رحمت برستی رہی جو تدفین تک جا ری رہی۔

دعا کے بعد پاکستان آرمی کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی اور پرچم کشائی کی ۔ بعد میں آرمی چیف ، صدر پاکستان ، وزیر اعظم پاکستان ، کو ر کما نڈر منگلہ ، اسٹیشن کما نڈر کھا ریاں ، کما نڈنٹ ملٹی کا لج جہلم سمیت دیگر شخصیات کی طرف سے پھولوں کی چا دریں چڑھا ئی گئیں ۔ اس مو قع پر اہل علا قہ کی کثیر تعداد مو جو د تھی جو شہید کو خراج عقیدت پیش کر رہے تھے۔
شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیا ت ہے لہو جو ہے شہید کا وہ قوم کی زکو ة ہے

UMAR FAROOQ AWAN

UMAR FAROOQ AWAN

تحریر : عمر فاروق اعوان ملکہ
فون نمبر :03215456275