پانچواں آل پاکستان شہید محترمہ بے نظیر بھٹو شوٹنگ بال کپ ٹورنامنٹ

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) شہید ذوالفقار علی بھٹو شوٹنگ بال کلب نوڈیرولاڑکانہ کے زیر اہتمام پانچواں آل پاکستان شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو شوٹنگ بال کپ ٹورنامنٹ 25،26اور 27مارچ2016ء کو شہید رانی اسٹیڈیم نوڈیرو لاڑکانہ میں منعقد ہوگا ۔اس میگا شوٹنگ بال ایونٹ کا افتتاح 25مارچ 2016ء کو پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی خورشید احمد جونیجو فرمائیں گے ۔ٹورنامنٹ کا پہلا کوارٹر فائنل 26مارچ دوپہر 1بجے کھیلا جائیگا جس کے مہمان خصوصی چیئر مین وزیر اعلیٰ سندھ انکوائری ٹیم حاجی مظفر علی شجرہ ہونگے ۔

دوسرا کوارٹر فائنل 26مارچ دوپہر 2بجے کھیلا جائیگا جس کے مہمان خصوصی پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی محمد علی بھٹو ہونگے ۔تیسرا کوارٹر فائنل 26مارچ دوپہر 3بجے کھیلا جائیگا جس کے مہمان خصوصی نگراں صدر پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ لاڑکانہ خیر محمد شیخ ہونگے جبکہ چوتھا کوارٹر فائنل 26مارچ شام 4بجے کھیلا جائیگا ۔ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل مورخہ 27مارچ دوپہر 12بجے کھیلا جائیگا جس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال ہونگے ۔

دوسرا سیمی فائنل 27مارچ دوپہر 2بجے کھیلا جائیگا جس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر خوارک سید ناصر حسین شاہ ہونگے ۔جبکہ ٹورنامنٹ میں میگا فائنل مورخہ 27مارچ 2016ء بروز اتوار کھیلا جائیگا ۔فائنل کے اختتام پر منعقدہ تقسیم انعامات کی تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ جیلانی ،اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج احمد درانی اور سنیئر صوبائی وزیر تعلیم نثار احمد کھوڑو فاتح ،رنر اپ ٹیموں کو ٹرافی اور شوٹنگ بال کھلاڑیوں میں انفرادی انعامات تقسیم کرینگے ۔ٹورنامنٹ آرگنائزنگ کمیٹی کے اعلامیہ کے مطابق صدر سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن سردار خان محمد ڈاہری ،سنیئر نائب صدر حاجی غلام محمد خان اور سیکریٹری ڈاکٹر قیصر علی جتوئی کے زیر نگرانی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔