شاہین ایئرلائن کا مانچسٹر ایئرپورٹ سے پاکستان کے لیے اپنی سروس کا آغاز

Shaheen Airline

Shaheen Airline

پیرس (زاہد مصطفی اعوان سے) پاکستان کی نجی ایئر لائن کمپنی شاہین ایئرلائن رواں سال ماە مارچ سے مانچسٹر ایئرپورٹ سے پاکستان کے لیے اپنی سروس کا آغاز کرنے جا رہی ہے، ایک ہفتے میں براە راست تین پروازیں مانچسٹر سے روانہ ہوں گی پہلے مرحلے میں سروس کا آغاز مانچسٹر سے کیا جاۓ گا اس کے بعد لندن سے پروازیں شروع کی جائیں گی۔

پی آئی اے سے ستاۓ ہوۓ لوگوں نے اس خبر سے سکھ کا سانس لیا ہے۔ یاد رہے کہ برطانیہ میں تقریبا پندرە لاکھ پاکستانی و کشمیری تارکین وطن آباد ہیں۔