شاہد آفریدی بچپن سے میرے ہیرو ہیں: تمیم اقبال

Shahid Afridi

Shahid Afridi

دبئی (جیوڈیسک) بنگلا دیشی کرکٹر تمیم اقبال نے شاہد آفریدی کو اپنے بچپن کا ہیرو قرار دے دیا ہے۔ دبئی میں پاکستان سپر لیگ کے میچز جاری ہیں۔

پاکستان سپر لیگ میں دنیا کے کئی نامور کرکٹر حصہ لے رہے ہیں۔ ان کرکٹرز میں بنگلہ دیشی بلے باز تمیم اقبال بھی ہیں۔

تمیم اقبال نے اب انکشاف کیا ہے کہ وہ ہمیشہ سے پاکستانی ٹی ٹوٹنی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کے کافی بڑے مداح ہیں۔ وہ بچپن سے شاہد آفریدی کو اپنا ہیرو مانتے آئے ہیں۔