شاہد آفریدی کا ٹی 20 سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینے کا اعلان

Shahid Afridi

Shahid Afridi

دبئی (جیوڈیسک) ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہد آفریدی نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینے پر غور شروع کر دیا ، کہتے ہیں کہ گھر والوں اور دوستوں کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ نہ چھوڑنے پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

بوم بوم آفریدی جتنے پختہ مزاج لگتے ہیں، حقیقت میں اتنے ہیں نہیں، کبھی ریٹائرمنٹ کا اعلان تو کبھی گھر والوں کے دباؤ کا شکار ہو جاتے ہیں۔ دبئی میں غیر ملکی کرکٹ ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے شاہد خان آفریدی کا کہنا تھا کہ مختصر فارمیٹ سے سبکدوشی کا فیصلہ نہیں کیا۔ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں اپنی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کروں گا۔

انھوں نے مزید بتایا کہ گھر والوں اور دوستوں کی جانب سے کرکٹ نہ چھوڑنے کیلئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے ، ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کیلئے میری پرفارمنس زبردست ہے ، صرف یہی نہیں بلکہ قومی ٹیم میں انکی جگہ لینے والا نیا ٹیلنٹ بھی سامنے نہیں آسکا۔ پاکستان سپر لیگ میں ٹی ٹوئنٹی کپتان نے دس میچ کھیل کر ستاسی رنز بنائے اور 10 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔