شاہد آفریدی ٹی ٹونٹی کیریئر میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بائولر بن گئے

Shahid Afridi

Shahid Afridi

لاہور (جیوڈیسک) شاہد آفریدی نے ٹی ٹونٹی کیرئیر میں ایک اور سنگ میل عبور کر لیا، بوم بوم نے نیوزی لینڈ کے دو بلے بازوں کو پویلین کا راستہ دکھایا اور ورلڈ ٹی ٹونٹی میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے۔

شاہد آفریدی نے کولن منرو کو ٹھکانے لگانے کے بعد کورے اینڈرسن کو بھی پویلین روانہ کر دیا۔

بوم بوم نے دو وکٹیں حاصل کیں اور ایک اور ریکارڈ پر قبضہ جمالیا۔ پاکستانی کپتان ورلڈ ٹی ٹونٹی میں انتالیس وکٹوں کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر پہنچ گئے۔

لیگ سپنر کو مختصر فارمیٹ میں سب سے زیادہ ستانوے میچز کھیلنے اور ستانوے وکٹیں اڑانے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔