شاہد آفریدی اور عمر اکمل لاہور پہنچ گئے

Shahid Afridi and Umar Akmal

Shahid Afridi and Umar Akmal

لاہور (جیوڈیسک) دونوں قومی کرکٹرز نجی ایئر لائن کی پرواز 622 سے لاہور ایئر پورٹ پہنچے، لاہور پہنچنے پر دونوں کرکٹرزمیڈیا کے نمائندوں سے بات کئے بغیر ایئر پورٹ سے روانہ ہو گئے۔

قومی کرکٹر شاہد آفریدی دبئی میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 2 ایک سے شکست کھانے والی ٹیم کی قیادت کر رہے تھے، جبکہ عمر اکمل بھی ون ڈے ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز آج سے نیوزی لینڈ میں شروع ہو رہی ہے۔