شاہد آفریدی آج ہمپشائر کائونٹی کا میچ کھیلیں گے

 Shahid Afridi

Shahid Afridi

لندن (جیوڈیسک) ن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے بعد شاہد آفریدی آج پہلی بار ایکشن میں دکھائی دیں گے، سابق قومی کپتان انگلینڈ کے نیٹ ویسٹ ٹی ٹونٹی کپ میں ہیمشائر کاؤنٹی کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

قومی آل راؤنڈر شاہد آفریدی ان دنوں انگلش کاؤنٹی سیزن کھیلنے میں مصروف ہیں جہاں وہ آج ہیمشائر کاؤنٹی کی جانب سے مڈل سیکس کیخلاف میدان میں اتریں گے۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے نوبجے شروع ہو گا۔ آفریدی بھارت میں رواں سال ہونے والے عالمی ٹی ٹونٹی کے بعد اپنا پہلا میچ کھیل رہے ہیں۔

ان کیلئے یہ ٹورنامنٹ اس لئے بھی اہم ہے کہ ان کی فٹنس اور فارم کو دیکھتے ہوئے ہی قومی سلیکشن کمیٹی انہیں پاکستان ٹی ٹونٹی ٹیم میں شامل کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرے گی۔