شاہد کپور کی میرا راجپوت سے شادی طے پا گئی

Shahid Kapoor and Mira Rajput

Shahid Kapoor and Mira Rajput

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ اداکار شاہد کپور کی شادی دسمبر میں نہیں بلکہ دس جون کو ہو گی۔ اداکار نے اپنی شادی کو یادگار بنانے کے لئے یونان کا ایک جزیرہ منتخب کیا ہے۔

شادی میں صرف قریبی دوستوں کو ہی دعوت دی جائے گی۔ شاہد کپور کی شادی دہلی کی رہائشی میڈیکل طالبہ میرا راجپوت کے ساتھ ہو گی۔

دونوں شادی کی شاپنگ کے سلسلے میں اکثر ایک دوسرے کے ساتھ دیکھے جا رہے ہیں۔