شاہ رخ اور سلمان خان ایک ساتھ آئیں جلوہ گر ہونے کو تیار

Shahrukh Khan and Salam Khan

Shahrukh Khan and Salam Khan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ سٹار سلمان خان کی فلم ٹیوب لائٹ کا ٹیزر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ فلمی ناقدین اسے ابھی سے بلاس بسٹر فلم قرار دے رہے ہیں۔ اس فلم مین سلمان خان کے ساتھ مہمان کردار کے طور پر شاہ رخ خان کے نظر آنے کی افواہیں بھی گردش کر رہی تھیں، اگر اب اس خبر کی اب خود ڈائریکٹر کبیر خان نے تقدیق کر دی ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران ڈائریکٹر کبیر خان نے کہا ہے کہ انہیں اپنی فلم کے لیے ایک سپر سٹار کی ضرورت تھی۔ انہوں نے اس کردار کیلئے شاہ رخ سے بات کی جنہوں نے بغیر کسی ہچکچاہٹ کے حامی بھر لی۔ کبیر خان کا کہنا ہے کہ یہ ایک بہترین کیمیو ثابت ہوگا۔

خیال رہے کہ فلم ٹيوب لائٹ 2015ء میں ریلیز کی گئی ہالی ووڈ فلم لٹل بوائے کی کہانی پر مبنی ہے۔ شاہ رخ اور سلمان کی جوڑی آخری مرتبہ 2002ء میں فلم ہم تمہارے ہے صنم میں ایک ساتھ دیکھی گئی تھی۔ اس سے پہلے شاہ رخ اور سلمان خان نے سپر ہٹ فلم کچھ کچھ ہوتا ہے میں بھی اکھٹے کام کیا تھا۔