شہریار خان نے عمر اکمل کو گرین سگنل دیدیا

Shahryar Khan

Shahryar Khan

کراچی (جیوڈیسک) حنیف محمد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہریار خان کا کہنا تھا کہ وہ نوجوان کرکٹرز کے لیے مشعل راہ ہیں۔ دنیائے کرکٹ حنیف محمد کی خدمات کی معترف ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ عمر اکمل نے آئندہ ڈسپلن نہ توڑنے کا عہد کیا ہے۔ احمد شہزاد کو بھی جلد سمجھائیں گے۔

شہریار خان نے دورہ انگلینڈ میں فیملی کیلئے کرکٹرز کو ہوٹل کے کمرے سے نکالنے پر باؤلنگ کوچ مشتاق احمد کیخلاف تحقیقات کرنے کا اعلان بھی کر دیا۔