شہزاد بشیر نے کرپشن اور اختیارات سے تجاوز پر انکوائری کے احکامات جاری کر دئیے

Gujrat

Gujrat

گجرات : وفاقی محتسب پنجاب نے عامر عباس صدر مدینہ ورکرز ویلفیئر سوسائٹی گجرات کی درخواست پر سب انجینئر شہزاد بشیر انچارج مدینہ ورکرز لیبر کالونی گجرات کے خلاف کرپشن اور اختیارات سے تجاوز پر انکوائری کے احکامات جاری کر دئیے۔

عامر عباس نے صوبائی محتسب پنجاب کو تحریری درخواست دی کہ شہزاد بشیر ورکرز ویلفیئر کالونی کے فلیٹس کو غیر قانونی طور پر کرائے پر چڑھا کر ان سے رقم وصول کر رہا ہے۔ اور بجلی چوری جیسے سنگین فعل میں بھی ملوث ہے۔

کمیونٹی سنٹر کے پیسے بھی وصول کر رہا ہے۔ جس پر سماعت کے بعد صوبائی محتسب نے حکم دیا ہے کہ لیبر کالونی سے کرپشن کے خاتمہ کے سلسلہ میں سیکرٹری لیبر اور ہیومن ریسورس لاہور تفصیلی انکوائری کے بعد ذمہ دار کیخلاف کارروائی کرے اور صوبائی محتسب کو رپورٹ پیش کرے مگر تاحال اس سلسلہ میں کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔