شکیل احمد نے سکندر اعظم سمیت 500 مختلف بادشاہوں کے سکے جمع کر لئے

Coins

Coins

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) شکیل احمد نے سکندر اعظم، شیر شاہ سوری، ملکہ وکٹوریہ، ہلاکو خاں، احمد شاہ ابدالی سمیت 500 مختلف بادشاہوں کے سکے جمع کر لئے، 500 قبل مسیح سے لیکر بیسویں صدی عیسوی کے بادشاہ شامل، ہر سکہ مختلف بادشاہ اور تہذیب سے تعلق رکھتا ہے۔

شکیل احمد نے آٹھویں کلاس سے سکے جمع کرنے کا مشغلہ اپنایا، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد للیانی کے رہائشی نوجوان شکیل احمد نے مختلف بادشاہوں اور تہذیبوں سے تعلق رکھنے والے 500قبل مسیح سے لیکر بیسوی صدی عیسوی کے بادشاہ شامل، شکیل احمد کو آٹھویں کلاس سے سکے جمع کرنے کے مشغلے کو اپنایا تھا۔

مختلف بادشاہوں اور تہذیبوں کے سکوں میں مغل، لودھی،تغلق، سلاطین دھلی، سلطنت عثمانیہ،رومن ایمپائر،برطانوی راج، کشان،انڈوگریک، یونانی، ساسانی، اموی اور عباسی خلافت کے سکے شامل ہیں، اور مشہور بادشاہوں میں سکندر اعظم، شیر شاہ سوری، ٹیپو سلطان، نپو لین، قطب الدین ایبک،رضیہ سلطانہ، التمش، جولیس سیز ر،بلبن، ملکہ وکٹوریہ، بابر، ابراہیم،لودھی،محمد بن تغلق، جہانگیر، عالمگیر،ھلاکو خاں، تیمور لنگ، نادر شاہ، احمد شاہ ابدالی وغیرہ کے سکے سہر فہرست ہیں،شکیل احمد کے پاس مختلف ممالک کے سکے اور کرنسی نوٹوں کی بھی ایک بڑی تعداد موجود ہے، جن میں 300ممالک کے 15000سکے اور240ممالک کے 2900کرنسی نوٹ شامل ہیں، شکیل احمد ورلڈ ریکارڈ بنانے کیلئے بھی کوشاں ہے، شکیل احمد کو مختلف یونیورسٹیوں کے 17اعزاز ی شیلڈز اور سرٹیفکیٹ حاصل کر چکا ہے اور دو میوزیمز کومختلف سکے بطور عطیہ کر چکا ہے۔

شکیل احمد نے کہا کہ پرانے سکے اور نوٹ جہاں ایک طرف مثبت رجحان کو فروغ دیتے ہیں اوروہیں معلومات کا بھی بہت بڑا ذریعہ ہے،جسے فروغ ملنا چاہئے، تاکہ ہمارے معاشرے سے منفی سوچ اور انتہا پسندی جیسے رجحانات کی حوصلہ شکنی کی جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اتنی بڑی کولیکشن جنون اور لگن سے ہی ممکن ہو سکتی ہے،میں اپنی کولیکشن میںابھی مزید بادشاہوں کے سکوں کا اضافہ کرنا چاہتا ہوں، شکیل احمد نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ کالجز اور یونیورسٹیوں کی سطح پر اس شعور کو فروغ دے تاکہ ہم اپنی تاریخ اور شناخت کو ضائع کرنے کی بجائے اسے کولیکشن کی شکل میں تحفظ فراہم کر سکیں۔

محمد عمران سلفی
صدر پریس کلب
مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126