شکیل چغتائی کی شیخ زاہد فیاض اور سید مجاہد حسین شاہ سے تعزیت

M. Shakeel Chughtai

M. Shakeel Chughtai

جرمنی (APNAانٹرنیشنل نیوز/بیورو چیف) برلن بیورو و مرکزی آفس برلنMCBیورپ کے مطابق گزشتہ دنوں منہاج القرآن کے مرکزی رہنما شیخ زاہد فیاض کی خالہ فرانس میں انتقال فرما گئیں۔ج ن کی نماز جنازہ منہاج القرآن انٹرنیشنل، فرانس کے مرکز میںتحریک کے نامور رہنما علامہ میر حسن قادری نے پڑھائی ۔انکے خالو، پیرس کی نامور شخصیت ،شیخ رشید اپنی اہلیہ کی میت کے ہمراہ پاکستان تشریف لے گئے، جہاں ان کے آبائی قصبہ میں ان کی تدفین عمل میںآئی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل انکی والدہ بھی وفا ت پا چکی ہیں۔تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے رہنمائوں نے دنیا بھر سے تعزیتی پیغامات روانہ کئے اور پیرس میں ان سے مل کر تعزیت و فاتحہ خوانی کی۔اسی طرح پاکستان پیپلز پارٹی جرمنی کے بنیادی رکن و سینئر رہنما سید مجاہد حسین شاہ کی والدہ قضائے الٰہی سے پاکستان میں رحلت فرما گئیں،وہ فوری طور پر پاکستان روانہ ہو گئے۔وہ اپنی والدہ سے مل کر حال ہی میں جرمنی واپس پہنچے تھے پی پی پی جرمنی کے رہنمائوںنے ان سے تعزیت کی۔

مشہورو معروف ایشین یورپین صحافی و شاعر ،چیرمین ایشین جرمن رفاہی سوسائٹی، چیف کوآرڈینیٹر پاکستان عوامی تحریک یورپ ،عالمی چیرمین کشمیر فورم انٹرنیشنل محمد شکیل چغتائی نے ان رہنمائوں سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ” میں اپنی بیماری اور متعدد باراسپتال میں داخل ہونے کی بنا پروقت پر تعزیت نہ کر سکا۔تاہم میں انکے غم میں شریک ہوں اورانکے اس عظیم نقصان کو اپنا نقصان سمجھتا ہوں۔خالائیں بھی ماں جیسی ہوتی ہیں۔

لہذا ماں کے بعد خالہ کی وفات شیخ صاحب کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔اسی طرح شاہ صاحب اپنی والدہ کے سائے سے محروم ہو گئے۔جسکا نعم البدل ناممکن ہے۔میںاللہ کے حضوردست بدعا ہوں کہ اللہ پاک آپ کو یہ صدمہ جھیلنے کی ہمت عطا فر مائے ، مرحومہ کے درجات بلند کرے ،جملہ لواحقین کوصبر جمیل عطا کرے اور آپ دونوں کو ہمت و استقامت عطا فرمائے۔آمین۔”