شکیل صدیقی فن میں استاد کا درجہ رکھتے ہیں، شاہ رخ خان

Shah Rukh Khan

Shah Rukh Khan

کراچی (جیوڈیسک) بالی ووڈ سپراسٹار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ پاکستانی اداکار شکیل صدیقی اپنے فن کے استاد ہیں مجھ سمیت تمام فنکار ان کے فن کے مداح ہیں ان کے برجستہ جملے اور مکالموں کی ادائیگی انھیں دوسروں سے منفرد بنا دیتی ہے،جب بھی ان کا کوئی پروگرام دیکھتا ہوں تو مجھے بہت اچھا لگتا ہے،یہ بات انھوں نے بھارتی ٹی وی چینل سے پیش کیے جانیوالے پروگرام ’’کامیڈی کلاسک ‘‘میں اپنی فلم کی تشہیر کے سلسلسہ میں شرکت کے موقع پر کہی۔

شاہ رخ خان نے کہا کامیڈی میں بہت کم فنکار ایسے ہوتے ہیں جن کی ٹائمنگ اتنی اچھی ہو۔ شکیل بھائی کی اداکاری سے سیکھنے کا موقع ملتا ہے میں تو انھیں استاد کا درجہ دیتا ہوں ، انھوں نے شکیل صدیقی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ،اس موقع پر شکیل صدیقی نے کہا شاہ رخ خان کا میں شکر گزار ہوں کہ انھوں نے میرے لیے ایسے تعریفی الفاظ ادا کیے جو میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں،شا ہ رخ ایک بڑے اسٹار ہیں جس کا اعتراف پوری دنیا کرتی ہے۔

اس موقع پر اداکارہ بھارتی نے بھی شکیل صدیقی کو خراج تحسین پیش کیا،شکیل صدیقی ان دنوں ممبئی میں موجود ہیں اور وہ یکم مئی کو پاکستان آرہے ہیں اور چند روز قیام کے بعد اس پروگرام کی ریکارڈنگ کے لیے ممبئی چلے جائیں گے۔