شمروز الہی گھمن کی کیپٹن (ر) محمد صفدر اعوان سے وزیراعظم ہاوس میں ملاقات

Shamroz Ghuman and Mohammad Safdar Awan

Shamroz Ghuman and Mohammad Safdar Awan

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) پاکستان مسلم لیگ ن یورپ کے چیف آرگنائزر شمروز الہی گھمن کی صدر پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کیپٹن (ر) محمد صفدر اعوان سے وزیر اعظم ہاوس میں ملاقات۔

ماہ اگست میں مریم نواز کے ساتھ دورہ فرانس کی دعوت قبول کر لی ۔تفصیل کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن یورپ کے چیف آرگنائزر شمروز الہی گھمن کی صدر پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کیپٹن (ر) محمد صفدر اعوان سے وزیر اعظم ہاوس میں ملاقات کی ہے۔

کیپٹن (ر) محمد صفدر اعوان ماہ اگست میں مریم نواز کے ساتھ دورہ فرانس کریں گے اور بڑے اجتماع سے خطاب بھی کریں گے ۔پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کیپٹن (ر) محمد صفدر اعوان کے ممکنہ دورہ فرانس کے لئے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔