شین وارن کی تنقید کا جواب مائیکرو فون سے نہیں بلے سے دیا ہے: مارلن سمیوئلز

Marlon Samuels

Marlon Samuels

کولکتہ (جیوڈیسک) فائنل کے مین آف دی میچ مارلن سمیوئلز نے تقریب تقسیم انعامات میں اپنے حریف شین وارن پر وار کر دیا، کہتے ہیں شین وارن کی تنقید کا جواب مائیکرو فون سے نہیں بلے سے دیا ہے۔

شین وارن نے اپنی کمنٹری میں مارلن سمیولز کا خوب مذاق اڑایا، مڈل آرڈر بلے باز نے شین وارن کی تنقید کا جواب انوکھے انداز میں دیا۔

مین آف دی میچ ایوارڈ سابق لیگ اسپنر کے نام کر دیا، شین وارن اور مارلن سمیولز تین سال پہلے بگ بیش لیگ کے دوران الجھ پڑے تھے۔