شنگھائی آٹو شو جاری، جدید گاڑیاں شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں

Shanghai Auto Show

Shanghai Auto Show

شنگھائی (جیوڈیسک) چین کے شہر شنگھائی میں چمچماتی گاڑیوں کا سالانہ میلہ اپنی تمام تر رعنائیوں کےساتھ جاری ہے۔ گاڑیوں کے جدید ماڈلزشہریوں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔

شنگھائی آٹو شو میں لَش پَش کرتی چھوٹی بڑی گاڑیاں نمائش کے لیے رکھی گئی ہیں۔

پورشے، لینڈ روور، اور مرسیڈیز سمیت دیگر آٹو کمپنیوں کی رنگ برنگی جدید گاڑیاں شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔ 28 اپریل تک جاری رہنے والے شنگھائی آٹوشو میں لاکھوں افراد کی شرکت متوقع ہے۔