شنگھائی میں شدید بارشیں، سیلاب نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا

Shanghai Rain Flood

Shanghai Rain Flood

شنگھائی (جیوڈیسک) چینی شہر شنگھائی میں شدید بارش اور سیلاب نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا۔ کل رات سے جاری دو سو ملی میٹر بارش نے چینی شہر شنگھائی کو ڈبو دیا ، سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔

ٹریفک کا نظام بھی متاثر ہوا، ائیرپورٹ حکام کے مطابق خراب موسم کے باعث شہر کی تیس فیصد پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

کئی علاقوں میں بجلی کی سپلائی بھی منقطع ہو گئی۔ ادھر محکمہ موسمیات نے بارشوں کا یہ سلسلہ مزید چند روز تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔