شانگلہ: دو کاریں کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق

Cars Accident

Cars Accident

شانگلہ (جیوڈیسک) شانگلہ میں دو کاریں دریا میں جا گریں جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت چھ افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہو گئے۔

یہ حادثہ شانگلہ کے علاقے کیڑئی کے مقام پر پیش آیا ، حادثے میں زخمیوں اور لاشوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بشام منتقل کیا گیا جہاں سے زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے پر مینگورہ سوات منتقل کردیا گیا۔ جاں بحق اور زخمیوں میں زیادہ تر افراد کا تعلق کروڑہ سے تھا۔