شانگلہ : مسافر وین کھائی میں گرنے سے ایک شخص جاں بحق

Shangla

Shangla

شانگلہ (جیوڈیسک) شانگلہ میں مسافر وین کھائی میں گرنے سے ایک مسافر جاں بحق اور 17 زخمی ہو گئے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر وین کو حادثہ الپوری کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار وین کا ڈرائیور وین پر قابو نہ پا سکا اور وین کھائی میں جا گری۔

حادثے کے نتیجے میں 17 افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔