آل کراچی شرافی اسٹار چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں سالار ویلفیئر سینٹر ملیر کی کامیابی

Football Tournament

Football Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) شرافی اسٹار فٹ بال کلب کے زیر اہتمام سرحد اسپورٹس اور جمیل شہید فٹ بال کلب کے تعاون سے شرافی فٹ بال اسٹیڈیم پر جاری آل کراچی شرافی اسٹار چیلنج کلپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں سالار ویلفیئر سینٹر ملیر نے مد مقابل نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل مضبوط حریف خیبر اسٹار ملیر کو ایک سخت اور کانٹے دار مقابلے کے بعد 2-1سے شکست دیدی ،سالار ویلفیئر سینٹر ملیر کی جانب سے اسٹار فارورڈ عبدالحلیم نے 2نہایت خوبصورت گول اسکور کرکے اپنے ٹیم کی کامیابی میں نمایاں کردار ادا کیا کھیل کے دوران دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر بھر پور حملے کئے اور گول اسکور کرنے کے کئی مواقع ضائع کئے ۔میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ملیر فٹ بال ایسوسی ایشن کے وائس چیئر مین اکرم خانہ سے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا۔

اس موقع پر چیئر مین ڈسٹرکٹ ملیر ایسوسی ایشن فتح محمد بلوچ ،ٹورنامنٹ آرگنائزر ممتاز شاہ ،حبیب اللہ جان ،طارق خان ،احمد بلوچ ،آصف خان اور دیگر بھی موجود تھے ۔ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے دیگر میچوں میں جمیل شہید نے ینگ آزاد کو 4-1سے ،شہباز گرین نے عمر اسٹار کو 3-1سے شکست دیکر اگلے مرحلے کے لئے کولیفائی کرلیا کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض محمد عمر بلوچ، چوہدری اقبال اور مجاہد نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر با بو بھائی اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔
جاری کردہ۔میڈیا کوارڈینٹر