آل کراچی شرافی اسٹار چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید 6 اہم میچوں کے فیصلے ہوگئے

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) شرافی اسٹار فٹ بال کلب کے زیر اہتمام سرحد اسپورٹس لانڈھی اور جمیل اسپورٹس کے تعاون سے جای پہلا آل کراچی شرافی اسٹار چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید 6 اہم میچوں کے فیصلے ہوگئے ۔پہلے میچ میں مسلم اسٹارلانڈھی نے مد مقابل پاک محمدی کو 2-0سے شکست دیدی فاتح ٹیم کی جانب سے آصف علی ،شفیع عالم نے خوبصورت گول اسکور کئے دوسرے میچ میں اعظم اسپورٹس نے نیشنل اسپورٹنگ کو 4 -2سے ،ینگ جمال لانڈھی نے ہزارہ محمڈن کو 2-1سے ،بلال مجاہد نے کورنگی نیشنل کو 8-0سے ،اللہ داد محمڈن نے ینگ سوشل کو 2-1سے ،ملیر شاہین نے نیشنل آفریدی کو 4-3سے ،صبرا بلوچ نے عرفان میموریل کو 5-0سے شکست دیکر پری کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرلی ۔

کھیلے گئے میچ میں ریفری کے فرائض محمد سلیم ،چوہدری اقبال ،عزیز پاشا ،عمر بلوچ ،نصیر عمر ،فرید طوفان ،ممتاز شاہ ،محمد اشرف اور سعید بلوچن نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر ایچ ایم حنیف اور حبیب اللہ جان اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔