آل کراچی شرافی اسٹار چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں اُسامہ اسپورٹس شاہ فیصل ٹائون کی شاندار فتح

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) شرافی اسٹار فٹ بال کلب کے زیر اہتمام سرحد اسپورٹس اور جمیل شہید کلب کے تعاون سے جاری آل کراچی شرافی اسٹار چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے اہم معرکہ میں شاہ فیصل کالونی کی معروف فٹ بال ٹیم اُسامہ اسپورٹس فٹ بال کلب شاہ فیصل ٹائون نے اپنے عمدہ کھیل کی بدولت تجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل مضبوط حریف عثمان شہید فٹ بال کلب کیماڑی کو 3-2سے شکست دیکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔

اُسامہ اسپورٹس کی جانب سے عمران ،اسد اور عرفان نے نہایت شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ۔ٹیم کی شاندار کامیابی پر اُسامہ اسپورٹس کے چیئر مین حاجی محمد الیاس اعوان اور جنرل سیکریٹری ریاض اختر مائیکل نے ٹیم کے ہر کھلاڑی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی ہے کہ ٹیم اپنے شاندار کھیل کی بدولت فتوحات کے سلسلے کو جاری رکھے گی ۔