شہباز شریف نے تحفظ نسواں بل پرمشاورتی کمیٹی تشکیل دیدی

Shehbaz Sharif Form Commite

Shehbaz Sharif Form Commite

لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے تحفظ خواتین ایکٹ پر علماء کا موقف جاننے کے لئے مشاورتی کمیٹی تشکیل دے دی، صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کمیٹی کے چیئرمین، خواجہ احمد حسان شریک چیئرمین اور سلمان صوفی سیکرٹری ہوں گے۔

مشاورتی کمیٹی میں متعلقہ سیکرٹریز کے علاوہ تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام اور مشائخ عظام بھی شامل ہوں گے۔کمیٹی کے سیکرٹری سلمان صوفی کا کہنا ہے کہ خواتین پر تشدد کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، ان کے حقوق کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔

یہ قانون رات کے اندھیرے میں نہیں پنجاب کے تمام منتخب عوامی نمائندوں کی معاونت سے دو سال کی محنت کے بعد بنایا گیا ہے۔ سلمان صوفی کا کہنا تھا کہ خواتین کے تحفظ کے لئے قانون سازی اسلامی تعلیمات کی روشنی میں عبادت سمجھ کر کی گئی ہے۔