شارجہ ایئر پورٹ پر مسافروں سے 35 درہم فیس لینے کا اعلان

Sharjah Airport

Sharjah Airport

دبئی (جیوڈیسک) شارجہ ایئر پورٹ پر مسافروں کو سہولیات کی فراہمی پر مزید 35 درہم فیس لینے کا اعلان کیا گیا ہے ۔

شارجہ ایگزیکٹو کونسل کے مطابق شارجہ ایئر پورٹ پر سہولیات اور خدمات سے مستفید ہونے والے مسافروں سے 35 درہم روانگی فیس وصول کی جائے گی۔ یہ فیصلہ ڈپٹی رولر اور ڈپٹی چیئرمین شارجہ ایگزیکٹو کونسل شیخ عبد اللہ بن صالم بن سلطان کی زیر صدارت ایس ای سی کے اجلاس میں لیا گیا۔

براستہ ایئر پورٹ چھوڑے والے ہر مسافر کو یہ فیس ادا کرنا ہو گی ، تاہم دو برس سے کم عمر مسافر ، آن ڈیوٹی جہازوں کے عملے اور ایسے مسافر جن کی آمد اور روانگی کی فلائٹس کا نمبر ایک جیسا ہو گا ان پر یہ فیس لاگو نہیں ہو گی۔

اس بات کا تعین نہیں کیا گیا کہ مسافروں سے یہ فیس کیسے وصول کی جائے گی ، تاہم اس بات کا بھی امکان ہے کہ ایئر لائن یہ فیس ٹکٹس خریدنے کے دوران وصول کرے گی شارجہ ایئر پورٹ پر مسافروں پہلے ہی 75 درہم سروس فیس اور 5 درہم سیکورٹی فیس ادا کر رہے ہیں۔

شارجہ انٹرنیشنل متحدہ عرب امارات کا تیسرا سب سے مصروف ایئر پورٹ ہے جو مسافر استعمال کرتے ہیں اور یہ عرب میں بجٹ میں اضافے کے حوالے سے بھی کافی اہمیت کا حامل ہے۔ اس سے پہلے دبئی ایئر لائن نے بھی مسافروں سے سہولیات کی فراہمی ہر 30 مارچ
کو35 درہم فیس لاگو کی تھی ۔