شارجہ کے میدان میں تاریخ رقم، افغانستان نے زمبابوے کو شکست دے دی

Afghanistan

Afghanistan

شارجہ (جیوڈیسک) افغانستان نے شارجہ کے میدان میں تاریخ رقم کر دی، زمبابوے کو پانچویں ون ڈے میں 2 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی۔

سابق قومی کپتان انضمام الحق کی کوچنگ میں افغانستان نے زمبابوے کو ون ڈے سیریز میں تین دو سے شکست دیدی۔

آخری ون ڈے میں زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 248 رنز بنائے ، افغانستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد مقررہ ہدف آخری اوور میں حاصل کر لیا۔ فاتح ٹیم کے گلبدین 82 رنز بنا کر نا قابل شکست رہے۔

ون ڈے سیریز میں شاندار کامیابی کے بعد افغانستان نے آئی سی سی کی ٹاپ دس ٹیموں میں جگہ بنا لی ہے۔