شارجہ ٹیسٹ، پاکستان پہلی اننگز میں 281 رنز پر آئوٹ , ویسٹ انڈیز کی بھی تین وکٹیں گر گئیں

Pak Vs Westindies

Pak Vs Westindies

شارجہ (جیوڈیسک) شارجہ ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 281 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی ، پاکستان کی جانب سے سمیع اسلم 74 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔

جبکہ یونس خان 51 ، مصباح الحق 53 ، سرفراز احمد 51 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔ محمد عامر نے 20 اور یاسر شاہ نے 12 رنز سکور کئے، ویسٹ انڈیز کی جانب سے بشو نے 4 ، گیبریل 3 ، جوزف 2 اور چیز نے ایک وکٹ حاصل کی۔ دوسری جانب ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے بھی پہلی اننگز میں تین وکٹیں گنوا دی ہیں۔

وہاب ریاض کی گیند پر جانسن ایک رکز سکور کر کے آئوٹ ہوگئے ۔ براوو نے 11 اور سیموئل کوئی رنز سکور نہ کرسکے ۔پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ ، وہاب ریاض ، اور ذوالفقار بابر نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔