شارجہ دوسرا ٹی 20: زمبابوے کو شکست افغانستان نے سیریز جیت لی

Afghanistan players

Afghanistan players

شارجہ (جیوڈیسک) افغانستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں زمبابوے کو 81 رنز سے ہرا کر سیریز 2-0 سے اپنے نام کرلی۔

زمبابوے کی ٹیم نے ٹاس جیت کر افغانستان کی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی، جس پر انہوں نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 215 رنز بنالیے، افغان اوپنرمحمد شہزاد نے چھ چھکوں اور دس چوکوں کی مدد سے 118 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

جواب میں زمبابوے کی ٹیم ابتدا میں ہی مشکلات کا شکار رہی، اوپنرمساکڈزا نے 63 رنز بنائے مگر انکے علاوہ کوئی بیٹسمین جم کر نہ کھیل سکا اور پوری ٹیم 134 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

شارجہ کرکٹ گرائونڈ کھیلے گئے اس میچ میں محمد شہزاد کو بہترین کارگردگی پرمین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز قرار دیا گیا۔