شرجیل خان اور خالد لطیف کے موبائل فون ایف آئی اے کے حوالے

Sharjeel Khan and Khalid Latif

Sharjeel Khan and Khalid Latif

لاہور (جیوڈیسک) پی ایس ایل ٹو کے سپاٹ فکسنگ سکینڈل کی تحقیقات کے سلسلے میں پی سی بی نے تمام ڈیٹا فیڈرل انویسٹی گیشن اتھارٹی کو فراہم کر دیا۔

شرجیل خان اور خالد لطیف کے موبائل فون بھی ایف آئی اے کے حوالے کر دیئے گئے۔ دونوں کرکٹرز کے موبائل فونز کا فرانزک ٹیسٹ کرایا جائے گا۔

ایف آئی اے بکیوں کا ڈیٹا بھی حاصل کرے گی۔ ایف آئی اے کی ابتدائی رپورٹ پہلے ہی وزارت داخلہ کو پیش کی جا چکی ہے۔