شوال میں پاک فوج کے گن شپ ہیلی کاپٹرز کی کارروائی ، تربیتی کیمپ تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک

Gunships Helicopter Operations

Gunships Helicopter Operations

شوال (جیوڈیسک) شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں پاک فوج کے گن شپ ہیلی کاپٹرز کی کارروائی ، دہشتگردوں کے تربیتی کیمپ تباہ ، متعدد دہشتگرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں تیزی لائی جا رہی ہے ، آرمی گن شپ ہیلی کاپٹرز نے شوال میں کارروائی کی۔ فضائی کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے تربیتی کیمپوں کو نشانہ بنایا گیا۔

کارروائی میں متعدد دہشتگرد بھی مارے گئے ۔ چند روز قبل شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں آپریشن کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ دشوار گزار علاقہ ہونے کے باعث دہشتگردوں کے ٹھکانوں کے پاک فوج کے گن شپ ہیلی کاپٹرز کے ذریعے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔