شوال میں پاک فوج کی کارروائی میں 19 دہشت گرد ہلاک، متعدد زخمی، آئی ایس پی آر

Military Operation

Military Operation

راولپنڈی (جیوڈیسک) سیکیورٹی فورسز کی پاک افغان سرحد کے قریب کارروائی کے دوران 19 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے افسر سمیت 4 اہلکار شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شوال کے علاقے منگروٹی میں پاک افغان سرحد کے قریب سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی جس میں 19 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے فرار ہوتے دہشت گردوں پر فائرنگ کی جس سے وہ زخمی ہوئے جب کہ اس دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے افسر سمیت 4 اہلکار شہید ہوگئے۔