شیخ رشید نے نوازشریف کے لیے پیش گوئی کر دی

Sheikh Rashid

Sheikh Rashid

اسلام آباد (جیوڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ شاید حکومت تصادم چاہتی ہے۔ تصادم نوازشریف اور حکومت کو مہنگا پڑے گا۔

شیخ رشید نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف تصادم کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ انھوں نے دعوی کیا کہ نوازشریف مزید مشکلات سے دوچار ہوں گے۔ شیخ رشید کا کہنا تھاکہ سیاست نازک دورکی جانب جا رہی ہے۔ نوازشریف جلسہ جلسہ، جلوس جلوس کھیلنا چاہتے ہیں۔

شیخ رشید نے مولانافضل الرحمان پر بھی تنقید کرتے ہوئے انھیں حکومتی ترجمان قرار دیا۔ پاناما پیپرز پر شیخ رشید نے کہاکہ حکومت پانامالیکس کی شفاف تحقیقات نہیں چاہتی۔ انھوں نے انکشاف کیا کہ حکومت نےاپوزیشن کے ٹی اوآرز مسترد کر دیے ہیں۔