شیخ وسیم اکرم کی طرف سے راجہ جاوید کو ایم ای پی کی ٹکٹ حاصل ہونے پر مبارک باد

PML-N

PML-N

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم کی طرف سے جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن یو کے راجہ جاوید کو ایم ای پی کی ٹکٹ حاصل ہونے پر مبارک باد، تفصیل کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن یو کے (برطانیہ )کے جنرل سیکرٹری راجہ جاوید کو ایم ای پی کی ٹکٹ مل گئی، جس سے برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے جنر ل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم نے بھی راجہ جاوید کو ایم ای پی کی ٹکٹ ملنے پر مبارک باد دی ہے۔

شیخ وسیم اکرم خطہ پوٹھوآر کے مشہور شہر کلر سیداں کے سیاسی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ شیخ وسیم اکرم فرانس کی طرح کلر سیداں میں بھی سیاسی طور پر ابھرتے ہوئے ستارے ہیں۔

امید ہے کہ آئندہ قومی الیکشن میں شیخ وسیم اکرم یا ان کی فیملی کا کوئی فرد ایم پی اے کی سیٹ پر الیکشن لڑیں گے۔ کلر سیداں کی طر ح شیخ وسیم اکرم نے فرانس میں پاکستان مسلم لیگ ن کو آگے لانے میں دن رات محنت کی ہے۔