شیخ وسیم اکرم کی طرف سے پاکستان مسلم لیگ ن کی کامیابی پر دعوت کا اہتمام

PML-N

PML-N

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم کی طرف سے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ ن کی شاندار کامیابی پر دعوت کا خصوصی اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے تمام عہدیداران اور کارکنان نے بھر پور شرکت کی۔

اس موقع پر جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ ن کی کامیابی در اصل میاں نواز شریف کی کامیابی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن یورپ کے چیف آرگنائزر شمروز الہی گھمن نے کہا کہ پنچاب کے بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان کی سالمیت کی حقیقی جماعت صرف مسلم لیگ ن ہی ہے جس کے قائد میاں محمد نواز شریف ہیں۔

میرے قائد نے تھوڑے ہی عرصے میں ملک کو بحران سے نکال کر ترقی کی سمت پر چلا دیا ہے ۔چیف آرگنائزر فرانس چوہدری تاج دیں سکھیرا نے کہا کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف نے لاہور سمیت پنجاب بھر کو مسلم لیگ ن کا قلعہ بنا دیا ہے ۔دوسری تمام سیاسی جماعتوں کا وجود اب خطرے سے باہر نہیں ہے۔