شیخوپورہ: تیز رفتار بس کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 3 افراد جاں بحق

Sheikhupura

Sheikhupura

شیخوپورہ (جیوڈیسک) کوٹ عبدالمالک کے قریب فیصل آباد جانے والی بس نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس سے موٹرسائیکل سوار 3 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال شیخوپورہ منتقل کر دیا گیا۔ بس ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔