شیخوپورہ میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک

CTD Operation

CTD Operation

شیخوپورہ (جیوڈیسک) سی ٹی ڈی نے شیخوپورہ میں کارروائی کے دوران 6 دہشت گرد ہلاک کر دیئے۔ ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی کو دہشت گردوں کی نقل و حرکت کی اطلاع ملی تھی۔

دہشت گرد کار اور 2 موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر فیصل آباد روڈ پر شیخوپورہ بائی پاس کے قریب سفر کر رہے تھے۔ دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔ جوابی فائرنگ کے دوران 6 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 3 اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔ دہشت گردوں سے 3 کلاشنکوف، 3 پستول اور 2 کلوگرام دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق دہشت گرد فورسز کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔ دہشت گردوں کے فرار ساتھیوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔