شیخوپورہ: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک

Sheikhupura

Sheikhupura

شیخوپورہ (جیوڈیسک) دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سی ٹی ڈی نے شیخوپورہ کے نواحی علاقے میں سرچ آپریشن کیا تو ملزمان نے سی ٹی ڈی اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔

جوابی فائرنگ کے دوران تین دہشت گرد مارے گئے جبکہ دو تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔ تینوں دہشت گردوں کی تا حال شناخت نہیں ہو سکی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گرد شیخوپورہ اور لاہور میں بڑی کارروائیوں کرنے جا رہے تھے۔ ہلاک ملزمان کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ ، باردوی مواد اور کلاشنکوف برآمد کر لی گئی ہے۔