شیخوپورہ کی خبریں 6/9/2016

Sheikhupura News

Sheikhupura News

شیخوپورہ (دانیال منصور سے) چھ ستمبر 1965 کا دن تجدید وفا کا دن ہے یہ دن شہیدوں کے جذبوں کو تازہ کرتا ہے جنہوں نے اپنی جانوں کے نذرانے دے کر وطن عزیز کی سلامتی کو برقرار رکھا ان خیالا ت کا اظہار ڈی سی او ارقم طارق نے گورنمنٹ طاہرہ قاضی شہید گرلز ہائی سکول شیخوپورہ میں چھ ستمبر یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے عائشہ صدیقہ ہال میں طلبہ و طالبات اور اساتذہ کرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ای ڈی او ایجوکیشن عبدالمتین ، میڈم عصمت اقبال ،میڈم مصباح کے علاوہ اساتذہ کرام اور طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک تاریخی دن ہے اسے یاد رکھا جائے 6ستمبر 1965کے دن افواج کے نوجوانوں نے اپنے بڑے دشمن سے لڑ کر اپنے ملک کی حفاظت کی ۔پاکستان اس وقت اندرونی اور بیرونی مسائل سے جکڑا ہوا ہے جن سے مقابلہ کرنا اب ہماری ذمہ داری ہے بعد ازاں ڈی سی او نے گورنمنٹ طاہرہ قاضی شہید گرلز ہائی سکول کی آئی ٹی لیب کا دورہ کیا اورصفائی کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔بچوں نے یومِ دفاع کے حوالے سے تقریریں ،نغمے اورٹیبلو بھی پیش کئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

شیخوپورہ (بیورورپورٹ) حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ آفیسر لیبر چوہدری محمد نعیم نے ضلع شیخوپورہ کے صنعتی کارکنان میں ویلفئیر گرانٹ کے چیک تقسیم کئے ۔میرج گرانٹ کی مد میں چھ کروڑ گیارہ لاکھ ،سکالر شپ کی مد میں دو کروڑ آٹھ لاکھ اکیاون ہزار دوسو اور ڈیتھ گرانٹ کی مد میں چالیس لاکھ روپے کے چیک تقسیم کئے ۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب صنعتی کارکنوں اور ان کے بچوں کی فلاح و بہبود کے لئے کوشاں ہے ۔صنعتی کارکنوں کے نمائندے سید امتیاز اور چوہدری محمد اشرف بھی اس موقع پر موجود تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شیخوپورہ (بیورو رپورٹ) کاشت کاروں کے مسائل، نہری پانی ،بجلی،بینکوں سے قرضہ اور حکومت پنجاب کی طرف سے بجلی کے بلوں میں سبسڈی کے حوالے سے آج ڈی سی او کمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ ایگریکلچر کی ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس منعقد ہو ا جس کی صدارت ڈی سی او ارقم طارق نے کی اس موقع پر ای ڈی او زراعت مشکور احمد،ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت چوہدری منیر احمد ،ایکسین واپڈا،ایکسین انہار،ڈی او واٹر مینجمنٹ خالد محمود ،ڈی او لائیو سٹاک ڈاکٹر طارق محمود ،کمرشل بینک کاشتکاران نصراللہ وٹو،الف دین ممبر کسان بورڈکے علاوہ دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلع بھر کے کاشتکاروں کے حکومت پنجاب کی طرف سے تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی اگر کسی کاشتکار کو شکائیت ہو تو فوری اندراج کروایا جائے شتکاروں کے مسائل کو بھر وقت حل کرنے کی ترجیح دی جائے گا۔

Sheikhupura News

Sheikhupura News