شیخوپورہ: دوسری شادی کے جھگڑے پر باپ نے بیٹی کو زہر دیکر مار ڈالا

Sheikhupura

Sheikhupura

شیخوپورہ (جیوڈیسک) بیٹی کو زہر دیکر مارنے کا واقعہ شیخوپورہ کے علاقہ طارق روڈ پر پیش آیا۔ جہاں سفاک باپ نے اپنی 9 سالہ بیٹی لائبہ کو دوسری شادی کے جھگڑے پر زہر دے دیا۔

ملزم مقصود نے دوسری شادی کر رکھی تھی جس کی وجہ سے پہلی بیوی روٹھ کر میکےچلی گئی۔ جس پر ملزم نے اپنے دو بیٹوں اور ایک بیٹی کو پہلی بیوی کے پاس بھیج دیا لیکن ماں نے بھی بچے اپنے پاس رکھنے سے انکار کرتے ہوئے بچے واپس باپ کے پاس بھیج دیئے۔

بار بار بیوی کی طرف سے بچے اپنے پاس رکھنے سے انکار پر طیش میں آکر سفاک باپ نے اپنے تینوں بچوں کو زہر دینے کی کوشش کی اس دوران ملزم کے دونوں بیٹے گھر سے بھاگ گئے جبکہ سفاک باپ نے اپنی 9 سالہ بیٹی لائبہ کو زبردستی زہر دے دیا۔ پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال بھیج دیا اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔