شیخوپورہ کی خبریں 22/12/2016

DO Invoierment

DO Invoierment

شیخوپورہ (ڈاکٹر ایم ایچ بابر سے) پولی تھین بیگ آرڈینینس 2002 کے تحت کم وزن والے اور کالے پولی تھین بیگ کے خلاف کریک ڈائون جاری ڈپٹی ڈسٹرکٹ انوائرمنٹ آفیسر امتیاز رسول علوی نے کاروائی کرتے ہوئے 75 کلو گرام کالا شاپر بیگ قبضے میں لے کر 4 پروڈکشن یونٹ سیل کر دئیے۔ چیف سیکرٹری پنجاب ، سیکرٹری ماحولیات کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈی سی اور ارقم طارق کی ہدایت پر کارروائی کرتے ہوئے ڈی ای ماحولیات نے اپنے سٹاف کے ہمراہ شیخوپورہ کی پانچوں تحصیلوں میں کریک ڈائو ن کا یکم دسمبر سے آغاز کیا جس کے نتیجے میں 200 سے زائد یونٹس کو چیک کیا گیا اور قوانین کے خلاف ورزی کے جرم میں چار یونٹس کو سیل کر کے ان کے چالان سول جج( ماحولیات) کے عدالت میں جمع کروا دیئے جبکہ پنجاب پولی تھین بیگ آرڈینینس2002 کے تحت 42 ہول سیل ڈیلرز کے خلاف چلان درج کرا دیئے گئے اورکالا شاپر بنانے والے پانچ کارخانوں کے خلاف بھی ایکشن لیا گیاعلاوہ ازیں 15 مائیکرون سے باریک شاپر اور کالے پولی تھین بیگ سٹور کرنے والوں کے خلاف بلا امتیازکاراوائی کے لئے چھاپے جاری ہیں ۔ حکومتی ہدایات کے مطابق ماہ دسمبر میں ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والے کالے شاپر کے خلاف خصوصی مہم چلائی جا رہی ہے جس میں محکمہ ماحولیات کا عملہ بھرپور کاروائی عمل لا رہاہے جبکہ ڈی سی او شیخوپورہ اور ڈی او ماحولیات نے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے تمام پروڈکشن یونٹس کو فوری سیل کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Live Stock

Live Stock

شیخوپورہ (حامد قاضی سے)وزیراعلیٰ پنجاب کی عوام دوست سکیم کے مطابق تحصیل فیروزوالا ، صفدرآباد اور تحصیل شرقپور کی غریب اور مستحق دیہی خواتین میں305 دودھ دینے والے بڑے جانور (جھوٹیاں اور ویہڑیاں) تقسیم کی گئیں اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری لائیو سٹاک عاشق حسین ڈوگر ،ڈی سی او ارقم طارق ، اے ڈی سی رائو ریاض اعجاز ، اے سی صفدرا باد کیپٹن (ر) شاہ میر ،ڈی او لائیو سٹاک ڈاکٹر طارق محمود، صدر پریس کلب محمدشہباز خاں و دیگر خواتین و افرادکی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ جانور تقسیم کرنے کی تقریب محکمہ لائیو سٹاک کے زیر اہتمام ماڈل کیٹل منڈی شیخوپورہ میں منعقد ہوئی جس میں ایڈیشنل سیکرٹری لائیو سٹاک عاشق حسین ڈوگر اور ڈی سی او ارقم طارق نے قرعہ اندازی کے ذریعے مستحق خواتین میں جھوٹیاں / ویہڑیاں تقسیم کیں۔ عاشق حسین ڈوگرنے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق صوبہ بھر کے 13اضلاع میں چھوٹے اوربڑے جانور غریب مستحق خواتین میں تقسیم کئے جا ئیں گے۔انہوں نے بتایا کہ غربت کے خاتمہ کے لئے یہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا احسن اقدام ہے جبکہ ڈی سی او ارقم طارق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا غریب خواتین کو جانورمفت تقسیم کرنے سے وہ اپنے خاندان کی بہتر کفالت کر سکیں گی اور خود مختار ہونے کی وجہ سے معاشرے میں پر وقار زندگی گزار سکیںگی ۔ڈی او لائیو سٹاک ڈاکٹر طارق محمود نے بتایا کہ ایسی خواتین جن کی دیکھ بھال میں ایک ایکڑ زمین اور ان کا بچہ یا بچی بھی سکول میںزیرِ تعلیم ہو ان کو وزیراعلیٰ کی طرف سے جھوٹیاں / ویہڑیاں دی جا رہی ہیں تاکہ وہ اپنے گھر کا چولہا جلا سکیں۔تقسیم کی جانے والی جھوٹیاں / ویہڑیاںتین سال تک فروخت نہیں کی جا سکیں گی جبکہ اس دوران اگرتقسیم کئے جانے والا بیمار ہو جائے تو اس کو مفت ویکسی نیشن کی جائے گی۔