شیخوپورہ: مبینہ پولیس مقابلے میں ڈکیتی میں ملوث ڈاکو ہلاک

Sheikhupura

Sheikhupura

شیخوپورہ (جیوڈیسک) شیخوپورہ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 50 سے زائد ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ڈاکو ہلاک ہو گیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ صدر مریدکے کے اہلکار گرفتار ڈاکو کو نشاندہی کے لیے لیکر جا رہے تھے کہ ماڑی چہلاں کے قریب اسکے ساتھیوں نے چھڑانے کے لیے پولیس پر فائرنگ کردی، جس کی زد میں آکر گرفتار ڈاکو شفاقت ہلاک ہو گیا۔

پولیس کی جوابی فائرنگ سے ہلاک ملزم کے ساتھی فرار ہوگئے، جن کی تلاش جاری ہے، پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو اشتہاری تھا اور ڈکیتی کی 50 سے زائد وارداتوں میں ملوث تھا۔