صنعتی ورکر طبی سہولیات سے محروم۔ لیبر راہنمائوں کی پریس کانفرنس

Sheikhupura

Sheikhupura

شیخوپورہ (حامد قاضی سے) سوشل سیکیورٹی اسپتال شیخوپورہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے ویژن کے مطابق کام کرنے کی بجائے انتظامی طور پر انتہائی بد حالی کا شکار ہو چکا ہے جس کی وجہ سے یہاں آنے والے صنعتی کارکن طبی سہولیات سے یکسر محروم ہیں۔

اسپتال میں گزشتہ دو سال سے ساڑھے چار کروڑ روپے کی مشینری اور طبی آلات موجود ہیں جن کو تا حال چالو بھی نہیں کیا گیا جو پڑی پڑی بیکار ہو رہی ہیں۔

جبکہ اسپتال میں لیبر روم، پیڈیاٹرک نرسری ،بلڈ بینک ، لیبارٹری ،فزیشن اور سرجن تک ہمہ وقت موجود نہیں ہیں ایک لیڈی دینٹل سرجن ہیں وہ بھی اسپتال سے اکثر غائب رہتی ہیں اور مریضوں کو چیک تک نہیں کرتی ۔ان خیالات کا اظہار شیخوپورہ کے مزدور راہنمائوں جن میں چوہدری صفدر سندھو مرکزی جنرل سیکریٹری پاکستان ٹریڈ یونین فیدریشن ،محمد امین صدر نیشنل لیبر فیڈریشن ،شیخ عبدالمجید کاشمیری راہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) لیبر ونگ اور سابق ممبر گورننگ باڈی اور محمد جاوید روپالی والے نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مشید کہا کہ اسپتال میں لیبر روم نہ ہونے کی وجہ سے زچگی کے کیسز بھی نہیں کئے جا رہے۔