شیخوپورہ کی خبریں 11/12/2016

شیخوپورہ (حامد قاضی سے) سوشل سیکیورٹی اسپتال شیخوپورہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے ویژن کے مطابق کام کرنے کی بجائے انتظامی طور پر انتہائی بدحالی کا شکار ہو چکا ہے جس کی وجہ سے یہاں آنے والے صنعتی کارکن طبی سہولیات سے یکسر محروم ہیں ۔ اسپتال میں گزشتہ دو سال سے ساڑھے چار کروڑ روپے کی مشینری اور طبی آلات موجود ہیں جن کو تا حال چالو بھی نہیں کیا گیا جو پڑی پڑی بیکار ہورہی ہیں جبکہ اسپتال میں لیبر روم ،پیڈیاٹرک نرسری ،بلڈ بینک ، لیبارٹری ،فزیشن اور سرجن تک ہمہ وقت موجود نہیں ہیں ایک لیڈی دینٹل سرجن ہیں وہ بھی اسپتال سے اکثر غائب رہتی ہیں اور مریضوں کو چیک تک نہیں کرتی ۔ان خیالات کا اظہار شیخوپورہ کے مزدور راہنمائوں جن میں چوہدری صفدر سندھو مرکزی جنرل سیکریٹری پاکستان ٹریڈ یونین فیدریشن ،محمد امین صدر نیشنل لیبر فیڈریشن ،شیخ عبدالمجید کاشمیری راہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) لیبر ونگ اور سابق ممبر گورننگ باڈی اور محمد جاوید روپالی والے نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ اسپتال میں لیبر روم نہ ہونے کی وجہ سے زچگی کے کیسز بھی نہیں کئے جا رہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

شیخوپورہ (حامد قاضی سے)دوسروں کے حقوق کا تحفظ در حقیقت اپنے حقوق کے حصول کی ضمانت ہے انسانیت کا تقاضا یہی ہے کہ تمام انسانوں کو برابری کی بنیاد پر تحفظ فراہم کیا جائے جبکہ دین الہی بھی یہی سبق دیتا ہے ۔اسلام انسانی حقوق کامکمل چارٹر ہے اور نبی پاکۖ کا خطبہ انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے تمام انسانیت خواہ وہ کسی بھی ملک یا مذہب سے تعلق رکھتی ہو حضور ۖکی تعلیمات پر عمل کر کے محفوظ معاشرہ قائم کر سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار ڈی سی او ارقم طارق نے آج گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 1عائشہ صدیقہ ہال میں عالمی دن برائے انسانی حقوق کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈی او سی محبوب عالم، ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ حامد علی شہزاد، ڈی او سوشل ویلفئیر چوہدری محمد حنیف،سوشل ویلفئیر آفیسر یاسین ملک،عاصم پروفیسر کے علاوہ طلبائوطالبات ،اساتذہ کرام کی کثیر تعداد موجود تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ اہمیں ایک دوسرے کا احترام کرنا چاہیے اور یہی انسانی حقوق کا پہلا سبق ہے اگر ہم اسلامی تعلیمات پر عمل کریں تو ہم نہ صرف اپنے حقوق سے آگاہ ہوں گے بلکہ دوسروں کے بھی حقوق ادا کرنے کا شعور پیدا ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شیخوپورہ(ڈاکٹر ایم ایچ بابر سے)حکومت کرپشن کے خاتمے کے لئے ہر دم کوشاں ہے معاشرے سے اس ناسور کو ختم کرنے کے لئے عوامی رویوں میں تبدیلی کی بھی اشد ضرورت ہے شیخوپورہ میں کرپشن فری ماحول مہیا کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے ان خیالات کا اظہار ڈی سی او ارقم طارق نے آج ضلع کونسل ہال میں عالمی انٹی کرپشن ڈے کے حوالے سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اے ڈی سی رائو ریاض اعجاز، اے سی سٹی شبیر حسین بٹ،ڈپٹی ڈائریکٹر انٹی کرپشن غلام رسول ،ڈپٹی ڈائریکٹر انوسٹی گیشن انٹی کرپشن ڈاکٹر فرحان،صدر انٹی کرپشن اسوسی ایشن پاکستان محمد ریحان کیانی کے علاوہ مرد اور خواتین حضرات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔انہوں نے مزید کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر انٹی کرپشن ڈے منایا جائے تاکہ معاشرے میں شعور پیدا ہو سکے انہوں نے بتایا کہ کرپشن کو ختم کرنے کے لئے ماں باپ اور اساتذہ اکرام نوجوان نسل کو آگاہی دے کر اہم کردار ادا کرسکتے ہیںجبکہ کرپشن کی روک تھام کر کے ہم اپنی زندگی ایماندار ی سے گزار سکتے ہیں ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر انٹی کرپشن غلام رسول نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کے خلاف عوام میں آگاہی اور شعورپیدا کرنا ضروری ہے تاکہ وہ رشوت کے طلب کئے جانے پر انکار کر سکیں بے شک رشوت دینے سے انکار کرپشن کے خلاف مہم کا لازمی حصہ ہے انہوں نے کہا کہ کرپشن اور رشوت معاشرے کے لئے زہر اور خطرناک بیماری ہے انہوں نے سورت بقرہ کی آیات تلاوت کر کے باطل طریقے سے لوگوں کے احوال کھانے اور رشوت دینے لینے کے وضاحت پر روشنی ڈالی ساتھ ہی انہوں نے حدیث مبارکہ کا بھی حوالہ دیا کہ رشوت دینے والا اور رشوت لینے والا دونوں دوزخ میں جائیں گے ۔سیمینار کے آخر میں ضلع کونسل ہال سے ڈی ایچ کیو ہسپتال تک واک کا اختتام کیا جس کی صدارت ڈی سی او ارقم طارق نے کی۔

Sheikhupura

Sheikhupura

Sheikhupura

Sheikhupura

Sheikhupura

Sheikhupura

Sheikhupura

Sheikhupura

Sheikhupura

Sheikhupura