شیخوپورہ کی خبریں 12/11/2016

Sheikhupura News

Sheikhupura News

شیخوپورہ (ڈاکٹر ایم ایچ بابر سے) ہمارے پاکستان میں بہت اچھا ٹینلٹ ہے بہت کم وقت میں ضلعی حکومت نے خواتین کے لئے فیسٹیول کا انعقاد کیا جس میں خواتین جوش و خروش سے حصہ لے رہی ہیںان خیالات کا اظہار مسز ایم این اے میا ں جاوید لطیف نے ضلعی حکومت کی جانب سے آج سروسز کلب میں منعقد ہونے والے وویمن فیسٹیول کے افتتاح کرنے کے بعد مختلف سٹالز کا معائنہ کرنے کے دوران کیا ۔اس موقع پر ڈی او سی محبوب عالم ،اے سی شرقپور ڈاکٹر ستائش ،مسز اے سی سٹی شبیر حسین بٹ، ڈی ڈی او سوشل ویلفیئر مریدکے نا زیہ ممتاز،ٹی ایم او فدا افتخار میر ،ٹی او آر طاہر گجر،اظہر شاہ،کے علاوہ طالبات ،شہر ی خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کے لئے ایسے فیسٹیول ضرور منعقد ہونے چاہیںجس سے خواتین میں پایا جانے والا ٹینلٹ دوسروں کے سامنے نمایاں ہو۔مسز جاوید لطیف نے فیسٹیول میں لگائے جانے والے سٹالز پر جا کر مختلف چیزوں کا معائنہ کیااور خواتین کے کام کو خوب سراہا۔وویمن فیسٹیول میں خواتین کے لئے کھانے پینے کے لئے سٹالز لگائے گئے اور تفریحی سہولیات بھی موجود تھیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

شیخوپورہ (ڈاکٹر ایم ایچ بابر سے) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے ڈسٹرکٹ کونسل ،میونسپل کمیٹیوں اور یونین کونسلوں کی مخصوص نشستوں کے انتخابات 15,17,19نومبرکو ہوں گے اور سیکیور ٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے ان خیالات کا اظہار ڈی سی او ارقم طارق نے مخصوص نشستوں کے انتخابات کے حوالے سے ڈی سی اوآفس کمیٹی روم میں منعقدہ اجلاس کی صدرات کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پرڈی پی او سرفراز احمد خاں ورک، اے ڈی سی جی رائو ریاض اعجاز ،ڈی او الیکشن کمیشن سید باسط علی،اے سی سٹی شبیر حسین بٹ،اے سی مریدکے محمد راشد،اے سی شرقپور ڈاکٹر ستائش، اے سی فیروز والہ رانا شکیل احمد ،اے سی صفدرآباد کیپٹن (ر) شاہ میر اقبال،ڈی او لیبر چوہدری محمد نعیم ،ڈی او پلاننگ فرحان راشد،ڈی ڈی او ایچ آر ایم خرم شہزاد بھٹی کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ 15نومبر کو ضلع کونسل ،17نومبر کو میونسپل کمیٹیوں اور 19نومبر کو یونین کونسلوں کی مخصوص نشستوںپر انتخابات ہوں گے ۔پولنگ اسٹیشنوں پرووٹر کے علاوہ کسی کو اند رداخل ہونے کی اجازت نہ ہوگی ۔ووٹروں کو موبائل فون اپنے ساتھ لے جانے کی اجازت نہ ہوگی ۔پولنگ اسٹیشنو ں پر واک تھرو گیٹ اور سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے ۔انتخابات کے دنوں میں سیکیورٹی کے سخت انتظاما ت کئے جائیں گے۔

Sheikhupura News

Sheikhupura News