شیخوپورہ، کار ویگن تصادم میں سلینڈر پھٹ گیا، 7 جاں بحق

Accident

Accident

لاہور (جیوڈیسک) شیخوپورہ کے علاقے سالار سعید میں کار اور مسافر ویگن میں تصادم کے بعد ویگن کا سلنڈر پھٹ گیا، حادثے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 20 زخمی ہو گئے۔

حادثہ سرگودھا روڈ پر اس وقت پیش آیا جب ایک کار مخالف سمت سے آنے والی مسافر ویگن سے ٹکرا گئی، حادثے کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی اسی اثناء میں مسافر وین کا سلنڈر بھی زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں پانچ افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ پندرہ زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں زخمیوں اور جاں بحق افراد کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، بعض زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے، ہلاکتوں کی اضافے کا خدشہ ہے۔

جاں بحق افراد میں ماجد ولد لطیف، حلیمہ بی بی جبکہ زخمیوں میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد شائستہ زوجہ اشتیاق، انس ، ادریس ، مہک اشتیاق، ثناء زوجہ غلام مصطفیٰ، محمد فیضان ولد غلام مصطفیٰ و دیگر شامل ہیں۔