شیر افضل ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن سائوتھ کے میڈیا کوارڈینٹر مقرر

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن سائوتھ کا اہم اجلاس زیر صدارت سرپرست اعلیٰ ناصر کریم بلوچ فٹ بال ہائوس میں منعقد ہوا جس میں سیکریٹری سائوتھ حاجی محمد اقبال ،صدر ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن سائوتھ جمیل ہوت۔ممبر سندھ فٹ بال ایسوسی ایشن اور ترجمان ڈسٹرکٹ سائوتھ اللہ بخش بلوچ ،معروف آرگنائزر محمد یعقوب سربازی کے علاوہ تمام عہدیداروں و ممبران نے شرکت کی۔

اجلاس میں متفقہ طور پر شیر افضل کو ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن سائوتھ کا میڈیا کوارڈینٹر مقررہ کیا اس موقع پر ناصر کریم بلوچ نے کہاکہ شیر افضل کی اسپورٹس میڈیا کوریج کے ھوالے سے خدمات قابل تحسین ہیں۔

انہوں نے انہوں نے فٹ بال کے کھیل کی ترقی اور فروغ میں نہایت اہم کردار ادا کیا ہے ان کی انہیں خدمات کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈی ایف اے سائوتھ نے شیر افضل کو میڈیا کوارڈینٹر مقررہ کیا ہے۔

اُمید ظاہر کی ہے کہ شیر افضل اپنے فرائض بخیر و خوبی انجام دیتے رہیں گے اجلاس میں شیر افضل کو ان کی بہترین خدمات پر اعزازی شیلڈ سے بھی نوازا گیا۔