الخیبر فیلو شپ اسکول شیر پائو کالونی لانڈھی میںشہدا ء آرمی پبلک اسکول کی یاد میں تقریب کا انعقاد

 KHYBER FELOSHEEP SCHOOL

KHYBER FELOSHEEP SCHOOL

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لانڈھی شیر پائو کالونی میں سندھ ایجوکیشن فائونڈیشن اور آئی پی ایل کے زیر اشتراک قائم الخیبر فیلو شپ اسکول میں آرمی پبلک اسکو ل پشاور کے شہید طلبہ کی یاد میں تقریب طلبہ نے فن کا مظاہرہ کرکے خراج عقیدت پیش کیا تفصیلات کے مطابق الخیبر فیلو شپ اسکول میں آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہید طلبہ کی یاد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمانانِ گرامی ڈپٹی ڈئریکٹر محکمہ سماجی بہبود ظفر احمد ، حاجی ہمایوں خان ، نظام بگٹی ، جنرل سیکریٹری تنظیم فلاح و بہبود مختار احمد ، ایڈمنسٹریٹر اعظم خان ، حیدر زمان ، شیر بہادر ، پرنسپل سیدہ عندلیب فاطمہ تھیں جبکہ نظام کے فرائض مس سلمیٰ فریدون نے انجام دیئے۔

،تقریب میں اسکول کے طلبہ نے دہشت گردی کے خلاف ٹیبلو پیش کیا اور میں ایسی قوم سے ہوں جس کے وہ بچوں سے ڈرتا ہے کے نظم پر شہید طلبہ کو خراج عقیدت پیش کیامذکورہ نظم پر ماحول سوگوار ہوگیا اور تقریب کے کئی شرکاء کی آنکھیں نم ہوگئیں ،اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے دہشت گرد بچوں کو مارکربھی انہیں نہیں ہراسکے ہمارے حوصلے اوربھی بلند ہوگئے ہیں آج کی تقریب میں طلبہ کی کارکردگی دیکھ کر انہوںنے کہاکہ 16 دسمبر کا سانحہ گزرے سال ہونے کو آیا ہے ۔ مگر یہ لمحات اب بھی آنکھوں میں نمی لاتے ہیں،تقریب میں پشاور سانحہ میں شہید ہونے والے بچوں کے حق میں خصوصی دعا بھی کی گئی ، بعد ازاں مہمانانِ گرامی نے اسکول کی نئی عمارت کا افتتاح بھی کیا ۔