شکارپور : پولیس مقابلے میں چار ڈاکو ہلاک، فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار شہید

Shikarpure

Shikarpure

شکارپور (جیوڈیسک) تحصیل خانپور کے کچے میں پولیس اور ڈاکوؤں میں مقابلہ ہوا۔ جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار علی گل مہر شہید ہو گیا جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی میں 4 ڈاکو ہلاک مارے گئے۔

ایس ایس پی شکار پور ناصر آفتاب کے مطابق تحصیل خانپور کے کچے میں خفیہ اطلاع پر سرچ آپریشن شروع کیا گیا تو ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔

ایس ایس پی ناصر آفتاب کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو قتل، اغوا برائے تاوان، ڈکیتی سمیت سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔ مذکورہ ڈاکوؤں کی ہلاکت پولیس کی اہم کامیابی ہے۔